حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن کی جانب سے میہڑ ضلع دادو سندھ میں یوم عاشور پر مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مرکزی جلوس کے دوران سبیل کتب کا اہتمام کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سبيل کتب کے اسٹال میں مختلف موضوعات پر کتب رکھی گئی تھیں۔ جس کا اہتمام پورے پاکستان میں مختلف مقامات پر مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید راشد حسین نقوی کے حکم پر کیا گیا۔
سبیل کتب پر مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور حوصلہ افزائی کی۔ سبیل کتب پر ڈویژنل جنرل سیکریٹری میثم عباس جویو، ڈویژنل نائب صدر ابوذر بگھیہ، ڈویژنل نشر و اشاعت سیکریٹری رضوان علی ساجدی، یونٹ میہڑ کے صدر نوید علی میرانی ہمراہ تھے۔